top of page

جنت کے پتے تحریر نمرہ احمد

قسط نمبر تئیس

ﮐﭽﮫ ﭨﮭﯿﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﺎ۔ ﺍﺏ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﭨﮭﯿﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﺎ۔ ﻭﮦ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﮐﮩﮧ ﭘﺎﺋﯽ، ﭘﮭﺮ ﺁﻧﺴﻮ ﮨﺮ ﻣﻨظر ﭘﮧ ﻏﺎﻟﺐ ﺁﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﻭﮦ ﭘﻮﭼﮭﺘﺎ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ، ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﺍﻧﺪﺭ ﺩﻭﮌﯼ ﭼﻠﯽ ﺁﺋﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﭘﻮﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﻭﮦ ﺳﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﯽ۔ ﺍﺗﻨﯽ ﺫﻟﺖ، ﺍﺗﻨﺎ ﺗﻤﺎﺷﺎ؟ ﺗﺎﯾﺎ ﺩﺭﺳﺖ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﮯ، ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﮐﻮﻥ ﺳﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺗﮭﺎ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ؟ ﺍﺏ ﺗﮏ ﭘﻮﺭﮮ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﻮ ﭘﺘﺎ ﭼﻞ ﭼﮑﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ۔ ﻭﮦ ﮨﺮ ﺟﮕﮧ ﺑﮯ ﻋﺰﺕ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺭﮦ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺭﺍﺕ ﺑﮭﺮ ﻭﮦ ﺭﻭﺗﯽ ﺭﮨﯽ۔ ﺻﺒﺢ ﺳﺮ ﺑﮭﺎﺭﯼ ﮨﻮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻓﺮﯾﺶ ﮨﻮﻧﮯ ﺗﮏ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ کہ آج وہ ابا سے بات کر کے ﺗﺎﯾﺎ ﺍﺑﺎ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺍﭨﺎﺭﻧﯽ ﺍﻥ ﻓﯿﮑﭧ ﺑﻨﺎ ﺩﮮ ﮔﯽ۔ ﺗﺎﯾﺎ ﺍﺑﺎ ﮐﻮ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺣﺠﺎﺏ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺁﻓﺲ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﺗﮭﺎ، ﺳﻮ ﻭﮦ ﺍﺏ ﯾﮧ ﺳﺎﺭﺍ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮨﯽ ﺧﺘﻢ ﮐﺮ ﺩﮮ ﮔﯽ۔
ﻧﺎﺷﺘﮯ ﮐﯽ ﻣﯿﺰ ﭘﺮ ﻭﮦ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺍﮐﯿﻠﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﺳﺒﯿﻦ ﭘﮭﭙﮭﻮ ﺍﺑﺎ ﮐﻮ ﻧﺎﺷﺘﮧ ﮐﺮﻭﺍ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﺍﻭﺭ ﺟﮩﺎﻥ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎﮞ ﺗﮭﺎ۔
ﯾﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﺍﻧﺠﺎﻡ۔ ﺳﺎﺭﮮ خاندان ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﻋﺰﺗﯽ ﮐﺮﻭﺍ ﮐﮯ ﺭﮐﮫ ﺩﯼ۔ ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺧﻔﮕﯽ ﺳﮯ ﺑﻮﻟﮯ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﻭﮦ ﺳﺮ ﺟﮭﮑﺎﺋﮯ ﭼﻨﺪ ﻟﻘﻤﮯ بمشکل ﺯﮨﺮ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺳﮑﯽ، ﭘﮭﺮ ﺍﭨﮫ ﺁﺋﯽ۔
ﺍﯾﺴﮯ ﻟﻤﺤﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺳﯿﻤﯿﻨﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﭘﺲ ﭘﮩﻨﭻ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﻧﺎﻃﻮﻟﯿﻦ ﺍﺳﺘﻨﺒﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﭨﯿﻨﮉ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺳﮯ ﺷﯿﺸﮯ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﭨﮑﺮ ﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﮔﺮﺗﯽ ﭼﮍﯾﺎﮞ ﯾﺎﺩ ﺁﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﺮﺩ ﺍیسی ﮨﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮐﮭﮍﯼ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﺗﻮ ﺍﻧ ﮩﯽ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺗﮭﮯ۔ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮦ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺳﻦ ﻟﯿﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ کہ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺳﻨﺘﯽ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ۔ ﻭﮦ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺗﮭﮑﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺷﯿﺸﮯ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﭨﮑﺮﺍﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﺎ ﮨﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﻓﺮﻕ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ؟
ﺍﺑﺎ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﻧﺤﯿﻒ ﻭ ﮐﻤﺰﻭﺭ سے ﻟﮓ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ذﺭﺍ سے ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﮯ۔
ﮐﺎﻡ ﮐﯿﺴﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ؟
ﺳﺐ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ ﺍﺑﺎ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺳﮯ ﺳﺐ ﺁﻧﺴﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﺗﺎﺭ ﻟﯿﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻈﺎﮨﺮ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﯽ۔
ﺑﮩﺖ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﯾﮧ ﻟﮍﮐﯽ! ﭘﮭﭙﮭﻮ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﮩﺘﯽ ﻧﺎﺷﺘﮯ ﮐﮯ ﺑﺮﺗﻦ ﺍﭨﮭﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ، ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺭﺍﺕ ﮐﮯ ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ ﺗﮭﺎ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻧﮕﺎﮦ ﻧﮧ ﻣﻼ ﺳﮑﯽ۔
•••••••••••••••••••••
ﺁﻓﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺮﯼ ﺧﺒﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻣﻨﺘﻈﺮ ﺗﮭﯽ۔ ﭨﺮﯾﮉ ﺳﯿﻨﭩﺮ ﮐﺎ ﭘﺮﻭﺟﯿﮑﭧ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻼ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﻧﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﺷﮑﺴﺘﮧ ﺩﻝ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﺎﻗﺮ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﺑلواﯾﺎ ﺗﺎﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺭﺍﺩﮮ ﺳﮯ ﺁﮔﺎﮦ ﮐﺮ ﺩﮮ ﺍﻭﺭ ﻭﮐﯿﻞ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﺑﻠﻮﺍ ﺳﮑﮯ، ﻣﮕﺮ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﮯ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮨﯽ ﻭﮦ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﺩﮦ ﻣﻮﺿﻮﻉ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﺍﭨﮭﺎ ﻟﯿﺎ۔
ﺍﺗﻨﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﭘﺮﯾﺰﻧﭩﯿﺸﻦ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ، ﭘﮭﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﭘﺮﻭﺟﯿﮑﭧ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻼ؟ ﺭﺍﺕ ﮐﮯ ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﯽ ﺗﮭﮑﻦ ﺍﻭﺭ ﺍﺫﯾﺖ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺮ ﺁﺋﯽ ﺗﮭﯽ ۔
ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﭘﻼﻥ ﭘﺴﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﯾﺎ۔ ﻭﮦ ﺷﺎﯾﺪ ﮐﭽﮫ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﺍﭼﮭﺎ! ﻭﮦ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ۔ ﮐﭽﮫ ﺳﻮﭺ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﺎﻗﺮ ﺻﺎﺣﺐ ﺳﮯ کوئی ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯾﺎ۔ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﺎﺭﺍ ﭘﺮﻭﺟﯿﮑﭧ ﭘﻼﻥ ﻧﮑﺎﻻ ﺍﻭﺭ ﺍﺯﺳﺮﻧﻮ ﺟﺎﺋﺰﮦ ﻟﯿﻨﮯ ﻟﮕﯽ۔ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ کہ ﻭﮦ ﺁﺝ ﺁﻓﺲ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﮮ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ کہ ﺍﺳﮯ ﺍﻥ ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﻧﮩﯿﮟ، ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﺻﺮﻑ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻏﻠﻄﯽ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﻮﺋﯽ۔
ﺗﻤﺎﻡ ﺧﺎﮐﮯ ﺍﭼﮭﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺑﻘﻮﻝ ﺁﺭﮐﯿﭩﮑﭧ بے حد ﺷﺎﻧﺪﺍﺭ۔ ﻣﮕﺮ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺫﮨﻦ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺑﺎﺕ ﺁﺋﯽ ﺗﮭﯽ؟ ﮐﭽﮫ ﻏﯿﺮ ﺁﺭﺍﻡ ﺩﮦ ﻟﮕﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﺳﮯ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺫﮨﻦ پر ﺯﻭﺭ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮑ ﺪﻡ ﮐﺴﯽ ﺑﮩﺘﯽ ﻧﺪﯼ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻭﮦ ﺧﯿﺎﻝ ﺍﻣﮉ ﺁﯾﺎ۔
ﻣﻮﺕ ﮐﺎ ﮐﻨﻮﺍﮞ۔
ﺍﻭﺭ ﺍﮔﻠﮯ ﻟﻤﺤﮯ ﮨﯽ ﺍﺳﮯ ﻏﻠﻄﯽ ﻧﻈﺮ ﺁ ﮔﺌﯽ۔
ﺩﺍﻭﺭ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﯽ ﮐﭽﮫ ﺷﺎﭘﻨﮓ ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻻﮨﻮﺭ ﺳﮯ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﮐﺴﯽ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ ﻭﮦ ﺷﺎﮦ ﻋﺎﻟﻤﯽ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ۔ ﻏﻠﻄﯽ ﯾﮧ ﮐﯽ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺎﺭ ﻟﮯ ﮔﺌﯽ۔ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﻣﻠﭩﯽ اﺳﭩﻮﺭﯼ ﭘﺎﺭﮐﻨﮓ ﺑﻠﮉﻧﮓ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﺭ ﭘﺎﺭﮎ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﯼ، ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﭼﻮﺗﮭﯽ ﻣﻨﺰﻝ ﭘﮧ۔ ﮔﻮﻝ ﮔﻮﻝ ﮔﮭﻮﻣﺘﯽ ﻣﻨﺰﻟﯿﮟ، ﺗﻨﮓ ﺗﺎﺭﯾﮏ ﺟﮕﮧ، ﮔﺎﮌﯼ ﺍﻭﭘﺮ ﭼﮍﮬﺎﻧﺎ ﯾﻮﮞ ﺗﮭﺎ ﮔﻮﯾﺎ ﻣﻮﺕ ﮐﮯ ﮐﻨﻮﯾﮟ ﻣﯿﮟ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮ ﮐﺮﻧﺎ۔ ﺗﺐ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﻣﻠﭩﯽ ﺳﭩﻮﺭﯼ ﭘﺎﺭﮐﻨﮓ ﻋﻤﺎﺭﺍﺕ ﺑﮩﺖ ﺑﺮﯼ ﻟﮕﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﻼﻥ ﻣﯿﮟ ﭨﺮﯾﮉ ﺳﯿﻨﭩﺮ ﮐﯽ ﭘﺎﺭﮐﻨﮓ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺭﻗﺒﮯ ﭘﺮ ﻣﻠﭩﯽ اﺳﭩﻮﺭﯼ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺍﺳﮯ ﺗﻌﻤﯿﺮﺍﺗﯽ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﮐﺎ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔ ﻣﮕﺮ ﺷﺎﭘﻨﮓ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻃﻮﯾﻞ ﺍﻭﺭ ﻭﺳﯿﻊ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﺗﮭﺎ، ﭘﮭﺮ ﯾﮧ ﺍﺗﻨﯽ ﺑﮍﯼ ﻏﻠﻄﯽ ﺍﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﯽ؟ ﺷﺎﯾﺪ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﮐﮧ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﮐﻢ ﻋﻠﻢ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺁﺭﮐﯿﭩﮑﭧ ﭘﮧ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﻧﺪﮬﯽ ﺗﻘﻠﯿﺪ، ﻣﮕﺮ ﺍﺏ ﺍﭘﻨﯽ ﻋﻘﻞ ﺳﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﺗﻮ ﭼﻮﻧﮏ ﮔﺌﯽ۔ ﻟﻮﮒ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﻼ ﺍﻭﺭ ”ﺯﻣﯿﻨﯽ“ ﭘﺎﺭﮐﻨﮓ ﻻﭦ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﭩﯽ اﺳﭩﻮﺭﯼ ﭘﺎﺭﮐﻨﮓ ﺑﻠﮉﻧﮕﺰ ﺗﻮ ﺍﺩﮬﺮ ﮐﻢ ﮨﯽ ﺑﻨﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﭘﮭﺮ ﺁﺭﮐﯿﭩﮑﭧ ﻧﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﯿﺎ؟
ﻭہ ﺟﺎ ﮨﯽ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﻥ ﺻﺎﺣﺐ ﺳﮯ ذﺭﺍ ﺩﻭ ﭨﻮﮎ ﺑﺎﺕ تو ﮐﺮ ﻟﮯ۔ ﯾﮩﯽ ﺳﻮﭺ ﮐﺮ ﻭﮦ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﺋﯽ۔ ﺗﺮﮐﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﭼﻞ ﮐﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﺳﯿﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﭘﻮﭼﮭﻮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﻞ ﮐﺮ ﺍﺧﯿﺮ ﻣﻨﺰﻝ ﺗﮏ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﮯ ﺁﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺳﻮ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﺁﺭﮐﯿﭩﮑﭧ ﺻﺎﺣﺐ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﭼﻠﯽ ﺁﺋﯽ، ﻟﯿﮑﻦ ﮐﻮﺭﯾﮉﻭﺭ ﮐﮯ ﺳﺮﮮ ﭘﺮ ﻭﮦ ﺍﯾﮑﺪﻡ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮨﻮﺋﯽ۔
ﻭﻟﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﮐﯿﭩﮑﭧ ﺭﺿﻮﺍﻥ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﺴﯽ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﮨﻨﺴﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻭﮦ ﺍﻟﭩﮯ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﺋﯽ۔ ﺍﯾﮏ ﺳﺮﺥ ﺑﺘﯽ ﺟﻠﻨﮯ ﺑﺠﮭﻨﮯ ﻟﮕﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻏﻠﻂ ﺗﮭﺎ۔ ﮐﭽﮫ ﮔﮍﺑﮍ ﺗﮭﯽ۔
ﻭﺍﭘﺲ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﯽ، ﻭﮦ ﮐﺘﻨﯽ ﮨﯽ ﺩﯾﺮ ﺳﻮﭼﺘﯽ ﺭﮨﯽ۔ ﭘﮭﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺮﺱ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﮈﺍﻻ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﺨﻤﻞ ﮐﺎ ﭨﮑﮍﺍ ﺑﮭﯽ ﻧﻈﺮ ﺁ ﮔﯿﺎ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺳﻨﮩﺮﯼ ﺩﮬﺎﮔﮯ ﺳﮯ ﺩﻭ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻟﮑﮭﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻭﮦ ﺍﺳﮯ ﺩﻭ ﺍﻧﮕﻠﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﻤﺎﺗﯽ ﺍﻟﭧ ﭘﻠﭧ ﮐﺮﺗﯽ، ﺳﻮﭼﺘﯽ ﺭﮨﯽ۔ ﻓﺮﺍﺭ ﮨﺮ ﻣﺴﺌﻠﮯ ﮐﺎ ﺣﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ۔
ﻣﺴﺌﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﺣﻞ ﮈﮬﻮﻧﮉﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ، ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺗﻼﺵ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﻣﯿﺠﺮ ﺍﺣﻤﺪ ﮐﺎ ﺳﺒﻖ ﺍﺳﮯ ﯾﺎﺩ ﺗﮭﺎ۔ 
ﭼﻨﺪ ﻣﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﺑﺪﻝ ﺩﯾﺎ۔ ﻭﮦ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﮧ ﺗﯿﺎﺭ ﺗﮭﯽ۔ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻏﺪﺍﺭﯼ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺳﮯ ﺳﺎﺭﯼ ﮔﮍﺑﮍ کے ﻣﻨﺒﻊ ﮐﻮ ﮈﮬﻮﻧﮉﻧﺎ ﺗﮭﺎ۔
•••••••••••••••••••••
ﮐﺎﻧﻔﺮﻧﺲ ﺭﻭﻡ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﮯ۔ ﻭﮦ ﺑﻨﺎ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮨﯽ ﮐﺮﺳﯽ ﭘﺮ ﺁ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﺗﻮ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ، مگر ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺗﺎﯾﺎ ﻓﺮﻗﺎﻥ، داور بھائی ﺍﻭﺭ ﺯﺍﮨﺪ ﭼﭽﺎ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ، ﺍﻥ ﺳﮯ ﻧﮕﺎﮦ ﻣﻼﻧﺎ ﮐﺘﻨﺎ ﺍﺫﯾﺖ ﻧﺎﮎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺳﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔ ﺭﺍﺕ ﮐﮯ ﺯﺧﻤﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﺧﻮﻥ ﺭﺳﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﮐﺘﻨﮯ ﺁﺭﺍﻡ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺗﮭﮯ، ﺟﯿﺴﮯ ﮐﭽﮫ ﮨﻮﺍ ﮨﯽ ﻧﮧ ﮨﻮ ۔
ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﭘﺮﻭﺟﯿﮑﭧ ﮨﺎﺭ ﺩﯾﺎ۔ ﺗﺎﯾﺎ ﻓﺮﻗﺎﻥ ﻧﮯ ﻧﺨﻮﺕ ﺑﮭﺮﯼ ﺳﻨﺠﯿﺪﮔﯽ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮐﯿﺎ۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺟﮭﮑﺎ ﮨﻮﺍ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ۔ ﻭﮦ ﺗﺎﯾﺎ ﻓﺮﻗﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺭﺍﺕ ﮔﺌﮯ ﭘﮑﮍﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ۔ ‏(ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﺗﺎﯾﺎ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﺳﮯ ﻓﻮﻥ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ) ﮐﮧ ﻭﮦ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﻧﮧ ﺳﮑﺘﯽ۔ ﻧﮧ ﮨﯽ ﻭﮦ ﺯﺍﮨﺪ ﭼﭽﺎ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭼﯿﺦ ﭼﻼ ﮐﺮ ﺩﺍﻭﺭ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﭘﻮﺭﮮ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﮯﻋﺰﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻣﺠﺮﻡ ﺗﮭﯽ۔ ﺯﺍﮨﺪ ﭼﭽﺎ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺳﺨﺖ ﺳﻨﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﯽ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﻮ ﮐﯿﻮﮞ ﻓﺮﺍﻣﻮﺵ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ؟ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﯾﺎ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﺩﺍﻭﺭ ﮐﯽ ﺍﺱ ﺑﮯﻋﺰﺗﯽ ﭘﮧ ﺑﺎﺯ ﭘﺮﺱ ﮐﯽ؟ ﭘﮭﺮ ﺍﺏ۔۔۔۔۔۔۔۔؟ ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﺣﺠﺎﺑﯽ ﻟﮍﮐﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﺠﺎﺑﯽ ﻟﮍﮐﯽ ﭘﮧ ﮐﺘﻨﺎ ﮨﯽ ﮐﯿﭽﮍ ﺍﭼﮭﺎﻟﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﮮ ﺍﺳﮯ ﻣﯿﻼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺟﯽ ﺳﺮ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﺎﺭ ﺩﯾﺎ۔
ﺗﺎﯾﺎ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﭙﺎﭦ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ۔
ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﻭﺟﮧ ﺑﺘﺎﻧﺎ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ؟ ﻭﻟﯿﺪ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮔﺮﺩﻥ ﻣﻮﮌ ﮐﺮ ﺍﺳﯽ ﺳﻨﺠﯿﺪﮔﯽ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔
ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺟﻮﺍﺑﺪﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﻭﻟﯿﺪ ﺻﺎﺣﺐ۔
ﺩﺭﺳﺖ! ﭘﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻣﻄﻠﻊ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﻮﮞ ﮔﺎ کہ ہم ﮔﺮﯾﻦ ﮨﺎﺅﺱ ﻭﺍﻻ ﭘﺮﻭﺟﯿﮑﭧ ﮈﯾﻠﮯ (Delay) ﮐﺮﻧﮯ ﭘﮧ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮨﻮ ﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﮐﯿﻮﮞ؟ وہ چونکی۔ ﺍﺳﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﺗﮭﺎ کہ ﻭﮦ ﮐﺘﻨﺎ ﺍﮨﻢ ﭘﺮﻭﺟﯿﮑﭧ ﺗﮭﺎ ۔
ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺠﭧ ﻧﮩﯿﮟ ہے۔ ﻓﻨﮉﺯ ﮐﻢ ﭘﮍ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﯿﺮﯼ ﺁﻥ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﭘﯿﺴﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻏﺬ ﺣﯿﺎ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﮍﮬﺎﯾﺎ، ﺟﺲ ﭘﮧ ﺍﯾﮏ ﻟﻤﺒﺎ ﺳﺎ ﻓﮕﺮ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﺗﻨﯽ ﺭﻗﻢ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮ ﮔﺎ؟ ﻭﮦ ﺳﭻ ﻣﯿﮟ ﻣﻀﻄﺮﺏ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ۔
ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﭘﺮﻭﺟﯿﮑﭧ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﮨﻮ ﮔﺎ۔
ﭘﮭﺮ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﯾﮟ ؟
ﯾﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺑﺎ ﮐﺎ ﭘﺮﻭﺟﯿﮑﭧ ﺗﮭﺎ۔ ﮨﻢ ﺍﺱ ﮐﻮ ﯾﻮﮞ ﮐﺎﻝ ﺁﻑ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ۔ ﻭﮦ ﻓﮑﺮﻣﻨﺪﯼ ﺳﮯ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺗﻢ ﮨﻤﯿﮟ ﯾﮧ ﺍﻣﺎﺅﻧﭧ ﻻ ﺩﻭ۔ ﮨﻢ ﺍﺳﮯ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﮔﮯ، ﺑﺎﺕ ﺧﺘﻢ۔ ﺯﺍﮨﺪ ﭼﭽﺎ ﻧﮯ ﺑﯿﺰﺍﺭﯼ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ۔ ﻭﮦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺗﺎﯾﺎ، ﭼﭽﺎ ﺍﺳﮯ ﯾﻮﮞ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ، ﺟﯿﺴﮯ ﻭﮦ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﻧﮩﯿﮟ، ﻣﻼﺯﻣﮧ ﮨﻮ۔
ﻭﺍﻗﻌﯽ؟ ﺍﮔﺮ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺍﻣﺎﺅﻧﭧ ﻻ ﺩﻭﮞ ﺗﻮ آﭖ ﮐﺎﻡ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﮔﮯ؟ ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺯﺑﺎﻥ ﺩﮮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ؟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻟﮩﺠﮧ ﺗﯿﺰ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﻥ ﮐﺎ ﭼﯿﻠﻨﺞ ﮐﺮﺗﺎ، ﻣﺬﺍﻕ ﺍﮌﺍﺗﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺍﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﺮﺍ ﻟﮕﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺭﺍﺕ ﮐﮯ ﺯﺧﻢ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﮐﮭﺮﭼﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﺑﺎﻟﮑﻞ! ﺗﺎﯾﺎ ﻓﺮﻗﺎﻥ ﻧﮯ ﺷﺎﻧﮯ ﺟﮭﭩﮑﮯ۔
ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ! ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺮ ﮐﯽ ﺻﺒﺢ ﺁﭖ ﮐﻮ اپنے ﻓﯿﺼﻠﮯ ﺳﮯ ﺁﮔﺎﮦ ﮐﺮ ﺩﻭﮞ ﮔﯽ۔ ﻭﮦ ﻓﺎﺋﻞ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺣﺘﻤﯽ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺑﻮﻟﯽ۔
ﭘﮭﺮ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﻓﺲ ﺁﺋﯽ ﺗﻮ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺑﺞ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺮﺳﯽ ﭘﺮ ﺗﮭﮑﮯ ﺗﮭﮑﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻓﻮﻥ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ۔ ﻧﻤﺒﺮ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﮐﯿﺴﯽ ﮨﻮ؟ ﻭﮦ ﭼﮭﻮﭨﺘﮯ ﮨﯽ ﻓﮑﺮﻣﻨﺪﯼ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ۔
ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮﮞ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﻧﮕﻠﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﯿﺸﺎﻧﯽ ﻣﺴﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔ ﺑﮯ ﺧﻮﺍﺑﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺳﺮ ﺑﮯﺣﺪ ﺩﺭﺩ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﭼﻠﻮ! ﭘﮭﺮ ﻟﻨﭻ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺳﺎ ﺍﭨﺎﻟﯿﻦ ﺭﯾﺴﭩﻮﺭﻧﭧ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ۔ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﯾﮉﺭﯾﺲ ﺳﻤﺠﮭﺎﺅﮞ؟
ﺳﺎﺭﮮ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﭘﮩﻠﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﮨﻨﺴﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﯾﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺷﮩﺮ ﮨﮯ ﺟﮩﺎﻥ ﺑﮯ! ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﯿﮟ۔ ﺭﯾﺴﭩﻮﺭﻧﭧ ﮐﺎ ﺻﺮﻑ ﻧﺎﻡ ﺑﺘﺎﺅ۔ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﮨﻠﮑﺎ ﺳﺎ ﮨﻨﺲ ﺩﯾﺎ۔
ﺍﻭﮦ ﺳﻮﺭﯼ! ﺍﯾﻒ ﭨﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﭨﺎﻟﯿﻦ ﺍﻭﻭﻥ ﭘﮧ ﺁ ﺟﺎﺅ۔
•••••••••••••••••••••••••
ﮐﺎﺭ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﭼﻼ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻭﮦ ﭘﭽﮭﻠﯽ ﻧﺸﺴﺖ ﭘﮧ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﺳﯿﻞ ﻓﻮﻥ ﭘﮧ ﻧﻤﺒﺮ ﻣﻼ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺑﺎ ﮐﯽ،ﻧﺼﯿﺤﺖ ﭘﮧ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺳﻮﭼﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﮐﺎﻝ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﻮﻥ ﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﻟﮕﺎﯾﺎ،۔ ﺻﺪ ﺷﮑﺮ ﮐﮧ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﺎﻝ ﺭﯾﺴﯿﻮ ﮐﺮ ﻟﯽ۔
ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻋﻠﯿﮑﻢ ﺫﯾﺸﺎﻥ ﺍﻧﮑﻞ! ﻣﯿﮟ ﺣﯿﺎ ﺑﺎﺕ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ۔
ﮐﺎﺭ ﭨﺮﯾﻔﮏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﮩﺘﯽ ﭼﻠﯽ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺗﻨﮯ، ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﺍﻋﺼﺎﺏ ﮈﮬﯿﻠﮯ ﭘﮍﺗﮯ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﺧﺘﻢ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺁﻓﺲ ﺳﮯ ﻓﻮﻥ ﺁ ﮔﯿﺎ۔ ﻭﯾﻨﮉﺭ ﻣﺎﻝ ﮐﯽ ﺳﭙﻼﺋﯽ ﮐﮭﻮﻟﻨﮯ ﭘﮧ ﺗﯿﺎﺭ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﭘﮧ ﺗﻮ ﮨﺮﮔﺰ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺳﺮﺍﺳﺮ ﺑﻠﯿﮏ ﻣﯿﻠﻨﮓ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﻠﯿﮏ ﻣﯿﻠﺮﺯ ﺳﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﻧﻔﺮﺕ ﺗﮭﯽ۔
ﮐﻞ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﯿﭩﻨﮓ ﺍﺭﯾﻨﺞ ﮐﺮﻭﺍ ﺩﯾﮟ ﻭﯾﻨﮉﺭ ﺳﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﺻﺎﺣﺐ ﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﻮﮞ ﮔﯽ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔ ﮐﺎﺭ ﺭﯾﺴﭩﻮﺭﻧﭧ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁ ﮐﮭﮍﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﻭﮦ ﺍﻃﺎﻟﻮﯼ ﺭﯾﺴﭩﻮﺭﻧﭧ ﮐﯽ ﺑﺎﻻﺋﯽ ﻣﻨﺰﻝ ﮐﯽ ﺳﯿﮍﮬﯿﺎﮞ ﭼﮍﮬﺘﯽ ﺍﻭﭘﺮ ﺁﺋﯽ۔ ﺩﻭﭘﮩﺮ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﺗﮭﺎ۔ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﯿﺰﯾﮟ ﺧﺎﻟﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﮨﺎﻝ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﺷﯿﺸﮯ ﮐﯽ ﺑﻨﯽ ﺗﮭﯽ، ﺟﺲ ﺳﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﮈﺑﻞ ﺭﻭﮈ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺭ ﮔﺮﯾﻦ ﺑﯿﻠﭧ ﮐﮯ ﺩﺭﺧﺖ ﻭ ﺳﺒﺰﮦ ﻧﻈﺮ ﺁ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺷﯿﺸﮯ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﻣﯿﺰ ﭘﮧ ﻭﮦ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺳﮯ ﺁﺗﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻭﮦ ﺩﮬﯿﺮﮮ ﺳﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﯾﺎ۔
ﻭﮦ ﺑﻨﺎ ﮐﺴﯽ ﺩﻗﺖ ﮐﮯ ﺍﺳﮯ ﻧﻘﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﻟﯿﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔ﭘﮩﻠﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﺟﺐ ﻭﮦ ﻧﻘﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ، ﻓﺮﯾﮉﻡ ﻓﻠﻮﭨﯿﻼ ﮐﮯ ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﮐﮯ ﺩﻥ، ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﯿﺮﺍﻧﯽ ﻇﺎﮨﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺷﺎﯾﺪ ﻭﮦ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﻢ ﮨﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﭘﮩﻠﮯ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮ ﻟﻮ ﻟﻨﭻ ﮐﺲ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﮨﮯ؟ ﮐﺮﺳﯽ ﮐﮭﯿﻨﭻ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﯿﺰ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﭘﺮﺱ ﺭﮐﮭﺎ۔
ﺁﻑ ﮐﻮﺭﺱ! ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﮨﮯ۔ ﺍﺻﻐﺮ ﺍﯾﻨﮉ ﺳﻨﺰ ﮐﯽ ﻗﺎﺋﻢ ﻣﻘﺎﻡ ﺍﯾﻢ ﮈﯼ ﻣﺠﮫ ﻏﺮﯾﺐ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﻮ ﻟﻨﭻ ﺗﻮ ﮐﺮﻭﺍ ﮨﯽ ﺳﮑﺘﯽ ہے۔
ﺷﯿﻮﺭ! ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﺸﺎﺷﺖ ﺳﮯ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﻮبائل ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭘﺮﺱ ﮐﮭﻮﻻ۔ مخمل ﮐﺎ ﭨﮑﮍﺍ ﺍﻧﺪﺭﻭﻧﯽ ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﮨﺰﺍﺭ ﮐﮯ ﻧﻮﭦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﮨﺰﺍﺭ ﮐﺎ ﻧﻮﭦ؟ ﻭﮦ ﺯﭖ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭼﻮﻧﮑﯽ۔ ﭘﮭﺮ ﻧﺎﻣﺤﺴﻮﺱ ﺳﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﭘﺮﺱ ﮐﻮ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺭﻭﭘﻮﮞ ﻭﺍﻻ ﭘﺎﺅﭺ ﺁﻓﺲ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺏ ﺳﻮﺍﺋﮯ ﻻﻭﺍﺭﺙ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻧﯿﻠﮯ ﻧﻮﭦ ﮐﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﻟﻠﮧ، ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭﯼ ﺍﻟﺠﮭﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﺅﭺ ﺍﭨﮭﺎﻧﺎ ﯾﺎﺩ ہی ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺎ۔ ﺍﺏ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﮮ؟
ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺍ؟ ﺍﯾﻢ ﮈﯼ ﺻﺎﺣﺒﮧ! ﭘﯿﺴﮯ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﻮﻝ ﺁﺋﯿﮟ؟ ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﯾﮏ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﯽ ﻋﻘﺎﺑﯽ ﻧﻈﺮﯾﮟ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﻨﺒﮭﻞ ﮐﺮ ﭘﺮﺱ ﺑﻨﺪ ﮐﯿﺎ۔
ﺗﻢ ﺍﯾﻢ ﮈﯼ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﺳﮯ ﺍﯾﺴﯽ ﻏﯿﺮ ﺫﻣﮯ ﺩﺍﺭﺍﻧﮧ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﯽ ﺗﻮﻗﻊ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ؟ ﺑﻈﺎﮨﺮ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻭﮦ ﺳﯿﺪﮬﯽ ﮨﻮﺋﯽ۔
ﻧﮩﯿﮟ! ﺧﯿﺮ ﺁﺭﮈﺭ ﮐﺮﻭ۔ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺷﮩﺮ ﮨﮯ۔ ﺗﻤﮩﯿﮟ زﯾﺎﺩﮦ ﭘﺘﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ۔ ﻭﮦ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ۔
ﺣﯿﺎ ﻧﮯ ﺷﯿﻮﺭ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﯿﻨﯿﻮ ﮐﺎﺭﮈ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ۔ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻟﻨﭻ ﮐﺮﻭﺍﻧﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﮨﺰﺍﺭ ﮐﮯ ﻧﻮﭦ ﺳﮯ۔ ﺍﮮ ﭨﯽ ﺍﯾﻢ ﺑﮭﯽ ﭘﺎﺅﭺ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﺣﺮﮐﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯽ، ﺟﺲ ﺳﮯ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﻮ ﭘﺘﺎ ﭼﻠﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﭘﯿﺴﮯ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺑﮭﻮﻝ ﺁﺋﯽ ﮨﮯ، ﻭﺭﻧﮧ ﺍﺩﺍئیگی ﮐﺮ ﺩﮮ ﮔﺎ۔ ﺳﻮﺍﻝ ﺍﻧﺎ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﮏ ﮨﺰ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﺍﻃﺎﻟﻮﯼ ﻟﻨﭻ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﺮوﺍﺅﮞ؟
ﺍﺱ ﻧﮯ ﻗﺪﺭﮮ ﺍﺿﻄﺮﺍﺏ ﺳﮯ ﻓﮩﺮﺳﺖ ﺩﯾﮑﮭﯽ۔
ﺳﻨﻮ! ﺻﺮﻑ ﻣﯿﻦ ﮐﻮﺭﺱ ﻣﻨﮕﻮﺍﻧﺎ، ﺳﻼﺩ، ﺍﺳﭩﺎﭨﺮ ﺍﻭﺭ ﮈﺭﻧﮑﺲ ﮐﮯ ﻓﺎﻟﺘﻮ ﺍﺧﺮﺍﺟﺎﺕ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺴﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔ ﻭﮦ ﮐﺮﺳﯽ ﮐﯽ ﭘﺸﺖ ﺳﮯ ﭨﯿﮏ ﻟﮕﺎﺋﮯ، ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺩﺑﺎﺋﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﻐﻮﺭ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﻭﮐﮯ! ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﺎﺹ ﺑﮭﻮﮎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ، ﺩﻝ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮦ ﺭﮨﺎ۔ ﺁﺭﮈﺭ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺎﺭﮈ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺎ۔ ﺟﮩﺎﻥ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺩﺑﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺳﺮ ﮨﻼ ﺩﯾﺎ۔ ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﮯ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﮐﯽ ﻧﺬﺭ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔ ﻭﮦ ﺷﯿﺸﮯ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻟﮕﯽ۔ ﺍﺱ ﺷﯿﺸﮯ ﺳﮯ ﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺁ ﭨﮑﺮﺍﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺷﺎﯾﺪ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ صرف ﭘﮩﻠﮯ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ ﭨﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﮞ۔ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﻋﺎﺩﯼ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺑﺪﻝ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﻮﮞ۔ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﮨﯽ ﺑﺪﻟﻨﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ، ﺩﯾﻮﺍﺭ ﺗﻮ ﻭﯾﺴﯽ ﮨﯽ ﮐﮭﮍﯼ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ۔
ﮐﻞ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ؟
ﺣﯿﺎ ﻧﮯ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﻣﻮﮌ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔
ﺍﺏ ﺗﮏ ﺗﻢ ﻧﮯ ﭘﺘﺎ ﺗﻮ ﮐﺮ ﮨﯽ ﻟﯿﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ۔ ﺑﮩﺮﺣﺎﻝ! ﺗﺎﯾﺎ ﻧﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺮﺩﮮ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺑﮯ ﻋﺰﺕ ﮐﯿﺎ، ﺗﻤﺎﺷﺎ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻝ ﺩﯾﺎ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﮐﭽﮫ ﺧﺎﺹ ﻧﮩﯿﮟ۔
ﺟﮩﺎﻥ ﻧﮯ ﻗﺪﺭﮮ ﺗﺎﺳﻒ ﺳﮯ ﻧﻔﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﮨﻼدﯾﺎ۔
ﭘﺮﺍﻧﯽ ﻋﺎﺩﺗﯿﮟ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺗﯿﮟ۔ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺫﻟﯿﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ وہ ﻋﺎﺩﯼ ﮨﯿﮟ۔ ﮐﺘﻨﺎ ﺁﺳﺎﻥ ﮨﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻧﺎ ﮐﮯ پیچھے ﺭﺷﺘﮯ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﻨﺎ۔
ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ، ﻣﯿﮟ ﺍﺑﺎ ﮐﯽ ﮐﺮﺳﯽ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺧﺎﻟﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ۔ ﯾﮧ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺏ ﺍﺱ ﻗﺼﮯ ﮐﻮ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺗﻢ ﺑﺘﺎﺅ! ﺗﻢ ﻧﮯ ﺗﺮﮐﯽ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺳﻮﭼﺎ ﮨﮯ؟
ﺳﺐ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﯾﮩﯽ ﭘﻮﭼﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻡ ﮨﮯ۔ ﻟﮕﺘﺎ ہے ﺳﺐ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺗﻨﮓ ﺁ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺩﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﮐﮧ ”ﻣﺎﮦ ﺳﻦ“ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﺒﻮﺗﺮ ﺑﻦ ﮐﺮ ﮐﺴﯽ ﻏﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﭗ ﺟﺎﺅﮞ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻏﺎﻟﺒﺎً ﮐﻮﺋﯽ ﺗﺮﮎ ﻣﺤﺎﻭﺭﮦ ﺑﻮﻻ ﺗﮭﺎ۔
ﺧﯿﺮ! ﺍﺑﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﺩﻥ ﺍﺩﮬﺮ ﮨﻮﮞ۔ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﺐ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ؟
ﺟﻮﻻﺋﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ۔ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﺟﻮﻻﺋﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐﻠﺌﯿﺮﻧﺲ ﮐﺮﻭﺍﻧﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺑﺎ ﮐﯽ ﻃﺒﯿﻌﺖ ذﺭﺍ ﺳﻨﺒﮭﻞ ﺟﺎﺋﮯ، ﭘﮭﺮ ﺟﺎﺅﮞ ﮔﯽ۔
ﻟﻨﭻ ﺁ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﻘﺎﺏ ﺳﮯ ﺑﺎ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﭼﮭﺮﯼ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﻟﮕﯽ۔ ﭘﮭﺮ ﮐﺴﯽ ﺧﯿﺎﻝ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﭘﻮﭼﮭﺎ۔
ﺟﮩﺎﻥ! ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﻘﺎﺏ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﭼﮭﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﺍ یوں ﻧﻘﺎﺏ ﻟﯿﻨﺎ؟
ﻭﮦ ذﺭﺍ ﭼﻮﻧﮑﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺁ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﮨﺎﮞ! ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ذﺭﺍ ﺍﻟﺠﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺷﺎﻧﮯ ﺍﭼﮑﺎﺋﮯ۔ ﻭﮦ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﮨﻮ ﮐﮧ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﻟﮕﯽ، ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺑﻞ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﺳﯽ ﺳﺎﻧﺲ ﺍﻧﺪﺭ ﮐﻮ ﺍﺗﺎﺭﯼ۔ ﻧﻮ ﺳﻮ ﭘﭽﺎﺱ ﺻﺮﻑ ﺩﻭ ﻣﯿﻦ ﮐﻮﺭﺱ ﻣﻨﮕﻮﺍﮰ ﺗﮭﮯ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ۔ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﭘﯿﺴﮯ ﮐﻢ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﻮ ﮐﻮﻟﮉﮈﺭﻧﮑﺲ، ﺳﻼﺩ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﭩﺎﭨﺮ ﺟﯿﺴﮯ ﻟﻮﺍﺯﻣﺎﺕ ﺳﮯ ﭘﺮﮨﯿﺰ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ۔
ﯾﮑﺎﯾﮏ ﮐﺴﯽ ﺧﯿﺎﻝ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﻭﮦ ﭼﻮﻧﮑﯽ۔
ﻓﺎﻟﺘﻮ ﻟﻮﺍﺯﻣﺎﺕ؟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺫﮨﻦ ﺁﻓﺲ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﮭﭩﮏ ﮔﯿﺎ۔ ﺟﮩﺎﻥ ﻧﮯ ﻧﺮﻣﯽ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﻞ ﻟﮯ ﻟﯿﺎ۔
ﻣﯿﮟ ﭘﮯ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ۔
ﻭﮦ ﭼﻮﻧﮑﯽ۔ نہیں ﯾﮧ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﻣﯿﮟ ﻣﺬﺍﻕ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ، ﻟﻨﭻ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺗﮭﺎ۔ ﻭﮦ ﺑﻨﺎ ﺍﯾﮏ ﻟﻔﻆ ﺳﻨﮯ ﻓﺎﺋﻞ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺴﮯ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺻﺮﺍﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺫﮨﻦ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﻃﺮﻑ ﺍﻟﺠﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ۔
فالتو لوازمات؟
••••••••••••••••••••
ادھیڑ عمر صاحب نے آگے بڑھ کر دروازہ کھولا اور پھر ایک طرف ہٹ گئے۔ وہ پراعتماد اور سبک قدموں سے چلتی اندر آئی۔ دروازے سے نجمی صاحب (وینڈر) کی کرسی میز کا فاصلہ کافی زیادہ تھا۔ وہ سیدھ میں چلتی میز تک آئی اور بیٹھنے کے لیے کرسی کھینچی۔
نجمی صاحب نے انگلیوں میں پکڑی سگریٹ لبوں میں دبا کر سانس اندر کو کھینچی اور سر سے پاؤں تک سیاہ عبایا میں ملبوس دراز قد لڑکی کا جائزہ لیا جو بہت اطمینان سے کری کھینچ کر بیٹھ رہی تھی۔ انہوں نے سگریٹ ہٹائی، دھوئیں کا مرغولہ اڑ کر فضا میں تحلیل ہوا۔
میں حیا سلیمان ہوں، اصغر اینڈ سنز کی مینجنگ ڈائریکٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرسی کی پشت سے ٹیک لگا کر، ٹانگ پہ ٹانگ رکھے، کہنیاں ہاتھ پہ جما کر ہتھیلیاں ملائے بیٹھی وہ بہت سنجیدگی سے بولی۔
نجمی صاحب نے کندھوں کو ذرا سی جنبش دی، یعنی وہ جانتے ہیں، اب آگے بات کرے۔ ادھیڑ عمر صاحب اس لڑکی کے پیچھے ہاتھ باندھے مؤدب سے آ کھڑے ہوئے تھے۔ ان کے لیے دوسری کرسی موجود نہیں تھی۔ نجمی صاحب نے کرسی منگوانے کی ضرورت بھی نہ سمجھی۔
ہماری سائٹ پہ سپلائی آپ نے روک دی ہے جس سے ہمارا پروجیکٹ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔
دیکھیں بی بی! میں نے اپنی ڈیماڈ آپ کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری بات ابھی ختم نہیں ہوئی نجمی صاحب! اس نے ہاتھ اٹھا کر ایک دم بہت سخت لہجے میں انہیں روکا۔ اس کی آوز میں کچھ تھا کہ وہ رک گئے۔
چند باتیں ہیں جو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں۔ ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے بنا کی تمہید کے وہ کہہ رہی تھی۔
آپ کے پیچھے جو کھڑکی ہے، اس سے جھانک کر دیکھیں تو دائیں جانب، دور کہیں ایک زیر تعمیر منصوبہ دکھائی دے رہا ہے۔ کس چیز کا منصوبہ ہے وہ باقر صاحب؟ لڑکی نے رک کر پیچھے کھڑے آمی کو مخاطب کیا، مگر دیکھ وہ ابھی بھی نجمی صاحب کو ہی رہی تھی۔
اوور ہیڈ ہے میم! انہوں نے فورا بتایا۔
بالکل! اوور ہیڈ تعمیر ہو رہا ہے وہاں اور کیا آپ جانتے ہیں کہ اس میں سینڈ (sand) اور سلٹ (silt) استعمال ہو رہا ہے، اور وہ بھی کس کی جگہ؟ (Crusher) میٹیریل کی جگہ!
نفیس سے نقاب سے جھلکتی اس کی بڑی بڑی، سیاہ آنکھیں مسکرائی تھیں۔ نجمی صاحب نے سگریٹ والا ہاتھ نیچے کر دیا ان کے تنے اعصاب ڈھیلے پڑ چکے تھے اور وہ پوری طرح سے اس کی طرف متوجہ تھے۔
آپ اس اوور ہیڈ سے دو کلو میٹر دائیں چلے جائیں۔ تو ایک سکس اسٹار ہوٹل زیر تعمیر نظر آئے گا، اس کی تعمیل آخری مراحل میں ہے، مگر اس کے مالکان کو یہ علم نہیں ہے کہ اس کی روفنگ (roofing) اور واٹر پروفنگ میں سب اسٹینڈرڈ میٹیریل استعمال کیا گیا ہے۔ بے حد سستا اور گھٹیا میٹیریل۔ اس کی مسکراتی آنکھوں کی چمک بڑھ گئی تھی۔
نجمی صاحب نےکچھ کہنے کے لیے لب کھولے، مگر اس نے ہاتھ اٹھا کر روک دیا۔
میری بات ابھی ختم نہیں ہوئی۔ 
وہ لب بھینچ کر رہ گئے۔ پیشانی پہ بلوں کا اضافہ ہونے لگا۔
ایک روڈ بھی حال ہی میں مکمل ہوئی ہے اور اس کا بھی ان دونوں پروجیکٹس سے تعلق ہے۔ نگاہیں ان پہ جمائے وہ مسکراتے ہوئے کہہ رہی تھی۔ ار جو تعلق ہے، وہ آپ بہتر جانتے ہیں، میں تو بس اتنا جانتی ہوں کہ اس سڑک کے اطراف کو سیمینٹڈ (Cemented) نہیں کیا گیا اور اندر ہولز چھوڑ دیے گئے ہیں۔ وہ کون سا مسئلہ ہو گا جو سب سے پہلے چند دن میں منظر عام پر آئے گا باقر صاحب؟
نجمی صاحب کو اپنے سابقہ انداز میں دیکھتے ہوئے اس نے اپنے ساتھی کو مخاطب کیا۔ وہ اسی تابع داری سے بولے۔
ڈرین ایج کا مسئلہ میم!
بالکل! ڈرین ایج کا مسئلہ۔ مگر سب سے بڑا مسئلہ کون سا ہو گا؟ انسپکشن کا مسئلہ۔ چار انسپکشن ٹیمیں ان تینوں پروجیکٹس کو چند روپے لے کر اپروو کر چکی ہیں، لیکن وہ کیا ہے نجمی صاحب! کہ جو ہمارا میڈیا ہے نا، وہ ذرا سی ریٹنگ کے لیے ایسی خبروں کو خوب اچھالتا ہے اور یوں اس وینڈر کی ساکھ تباہ ہو کر رہ جاتی ہے، بالخصوص تب جب ان کے ہاتھ ڈاکومینٹڈ پروف بھی لگ جائے۔ باقر صاحب!
اس نے انگلی سے اشارہ کیا تو باقر صاحب نے چند کاغذات میز پہ رکھے نجمی صاحب ان کو اٹھانے کے لیے آگے نہیں بڑھے۔ وہ بمشکل ضبط کیے ہوئے بولے۔
مجھ پہ ہاتھ ڈالنا اتنا آسان نہیں ہے۔
ارے! اس کی سیاہ آنکھوں میں حیرت ابھری۔ آپکی بات کس نے کی؟ پھر وہ ذرا سا مسکرائی۔ میں تو اپنی سپلائی کی بات کر رہی تھی۔ کل ہفتہ ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ سوموار کی صبح مجھے اپنی کنسٹرکشن سائٹ پہ سپلائی کی بحالی کی خبر مل جائے گی۔ اپنا پرس اٹھاتے ہوئے وہ کھڑی ہوئی۔
اوہ وہ بھی پرنی قیمت پہ۔ چلیں باقر صاحب!
وہ مزید کچھ کہے بنا پلٹی، ادھیڑ عمر صاحب نے ہاتھ آگے بڑھا کر دروازہ کھولا۔ وہ ان ہی سبک قدموں سے چلتی باہر نکل گئی۔
سگریٹ نے نجمی صاحب کی انگلی کو جلایا تو وہ چونکے، پھر غصے سے ایش ٹرے میں پھینکا اور میز پر رکھے کاغذات اٹھائے۔
جیسے جیسے وہ انہیں پڑھتے جا رہے تھے، ان کی پیشانی پہ پسینے کے قطرے نمودار ہونے لگے تھے۔

مجھے آپ کو ایک اچھی خبر دینی تھیں جنٹلمین! میٹنگ کے آغاز پہ اس نے مسرور و مطمئن انداز میں انہیں مخاطب کیا جو اپنے سابقہ رویے کو برقرار رکھے اس کی طرف متوجہ تھے۔
ابھی ابھی پتا چلا ہے کہ وینڈر عارف نجمی نے سپلائی بحال کر دی ہے اور وہ بھی پرانی قیمت پہ۔
واقعی؟ فرقان تایا حیران ہوۓ تو زاہد چچا سیدھے ہو بیٹھے۔
مگر اس نے تو اس روز فنانس ڈپارٹمنٹ کے رٶف سے خاصی بدتمیزی کی تھی اور وہ سراسر بلیک میلنگ پہ اترا ہوا تھا۔ میں نے خود اسے فون کیا تھا مگر وہ تو سیدھے منہ بات کرنے کا روادار بھی نہیں تھا۔
پھر آپ کو بلیک میلرز سے نپٹنے کا فن سیکھ لینا چاہیے سر! کیونکہ میں نے اس سے بات کی ہے اور وہ غیر مشروط طور پہ سپلائی بحال کرنے پہ راضی ہو گیا ہے۔
زاہد چچا خاموش ہو گئے۔ ان کے لیے یہ سب خاصا غیر متوقع تھا۔ اگر سلیمان صاحب ان کو آ کر بتاتے کہ انہوں نے وینڈر کو راضی کر لیا ہے تو انہیں حیرانی نہ ہوتی کیونکہ وہ اس قابل تھے تب ہی تو اپنے بڑے بھائی سے زیادہ مضبوط شیئر ہولڈر اور ایم ڈی تھے، مگر حیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ یہ بات نگلنا بھی دشوار تھا۔
آپ کو گرین ہاٶس اسکیم کے لیے بجٹ کم پڑ رہا تھا، اس لیے میں نے بجٹ کو ری شیپ کیا ہے۔ وہ اپنے کاغذات آگے پلٹ کر بتانے لگی۔ ہمیں جتنی رقم چاہئے، وہ ہمارے بجٹ کے اندر ہی پوری ہو سکتی ہے، اگر ہم فالتو لوازمات کو نکال دیں۔
مطلب؟ تایا فرقان نے ابرو اٹھاۓ۔
ہم ہر سال تمام شیئر ہولڈرز کو سالانہ پروفٹ کا ایک منقسم حصہ دیتے ہیں، جبکہ بہت سی کمپنیاں شیئر ہولڈرز کو سالانہ پروفٹ dividend دینے کے بجاۓ اس کو ری انویسٹ کرتی ہیں۔ ہم بھی اس دفعہ شئیر ہولڈرز کو وہ حصہ دینے کی بجاۓ اسے اس پروجیکٹ میں لگا دیں گے۔
مگر اس طرح تو مطلوبہ رقم پوری نہیں ہو گی۔
ولید! آپ ان کی بات مکمل ہونے دیں۔ سیٹھی صاحب نے پہلی وفعہ ولید کو ٹوکا۔ پہلی دفعہ بورڈ میٹنگ میں اس کی سائیڈ لی گئی تھی۔ سب خاموش ہوۓ تو اس نے کہنا شروع کیا۔
ہم اپنے بجٹ کا پندرہ سے بیس فیصد حصہ مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزمنٹ پر خرچ کرتے ہیں۔ ہم فی الحال بھی یہی کر رہے ہیں۔ ہم مارکیٹنگ کر رہے ہیں تا کہ مستقبل میں ہمیں پروجیکٹس ملیں۔ وہ لمحے بھر کو رکی۔ لمبی میز کے گرد موجود تمام ایگزیٹوز اب واقعتاً بغور اسے سن رہے تھے۔
مستقبل کے پروجیکٹس جو ابھی ملے نہیں اور جن پہ کام کرنے کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں، ان کے لیے ہم اپنے حالیہ پروجیکٹ کو قربان نہیں کر سکتے۔ میں نے مارکیٹنگ بجٹ کو گھٹا کر پانچ فیصد کر دیا ہے۔ یوں ہم بہ آسانی وہ رقم آہستہ آہستہ اس پروجیکٹ میں منتقل کر سکتے ہیں۔ کیا کسی کو کائی اعتراض ہے؟“
پیچھے ٹیک لگا کر بیٹھے ہوۓ اس نے ذرا مسکرا کر خاموش پڑے کانفرنس روم پہ نگاہ دوڑائی۔ وہ جانتی تھی کہ اب کوئی اس پہ اعتراض نہیں کر سکتا تھا۔وہ آہستہ آہستہ اپنا انتخاب درست ثابت کر رہی تھی۔ 
•••••••••••••••••
آج تایا فرقان کے گھر حیا کے دادا کی برسی کی قرآن خوانی تھی۔ خیرات کی دیگیں الگ تھیں۔ سب مدعو تھے، سواۓ اس کے۔ اس کو جانے کی خواہش بھی نہیں تھی۔
وہ مغرب پڑھ کر لاٶنج میں آئی تو فاطمہ، جہان سے کچھ کہہ رہی تھیں۔ اسے آتے دیکھ کر خا موش ہو گئیں۔
اچھا! میں جا رہی ہوں۔ سرسری سا مطلع کر کے باہر نکل گئیں۔ پھپھو پہلے ہی جا چکی تھیں۔ ابا کمرے میں سو رہے تھے۔ ان کے پاس نرس تھی۔
وہ خاموشی سے صوفے پہ آ بیٹھی اور ٹی وی کا ریموٹ اٹھایا۔ کنکھیوں سے اس نے لاٶنج کی بڑی کھڑکی کے پار اماں کو لان عبور کرتے دیکھا۔ وہ اس سے ناراض نہیں تھیں، بات بھی ٹھیک سے کرتیں، مگر ایسے جیسے کہ انہیں بہت دکھ پہنچایا گیا ہو۔
باہر بجلی زور کی چمکی۔ پل بھر کو کھڑکیوں کے باہر سارا لان روشن ہو گیا۔ پھر اندھیرا چھا گیا۔
وہ کچھ سوچتے ہوۓ اس کے سامنے آ بیٹھا۔ حیا نے ٹی وی نہیں چلایا۔ وہ ریموٹ پکڑے بیٹھی بس اس کو دیکھ رہی تھی۔ وہ کچھ کہنا چاہتا تھا شاید۔
اماں کیا کہہ رہی تھیں؟ اس نے بظاہر سرسری سے انداز میں پوچھتے ہوۓ بات کا آغاز کیا۔ جہان نے سر اٹھا کر اسے دیکھا۔ نیلی جینز پہ سیاہ ٹی شرٹ پہنے، گیلے بالوں کو پیچھے کیے، وہ جیسے کہیں جانے کے لیے تیار لگ رہا تھا۔
وہ چاہتی ہیں کہ میں تمہیں سمجھاٶں کہ تم یہ برقع وغیرہ چھوڑ دو۔ وہ سنجیدگی سے کہنے لگا۔ اس کی پشت پہ لاٶنج کی دیوار گیر کھڑکی پہ ٹپ ٹپ قطرے گرنے لگے تھے۔ تاریک پڑا آسمان پہلے ہی بادلوں سے ڈھک چکا تھا۔
تو تم نے کیا کہا؟ وہ اسی طرح مطمئن سے انداز میں ٹانگ پہ ٹانگ رکھے بیٹھی تھی، جیسے وہ اپنے آفس میں بیٹھا کرتی تھی۔
بات تو ٹھیک ہے ان کی۔ تم ایک برقعے کے لیے اپنے اتنے رشتے نہیں کھو سکتیں۔
باہر بادل زور سے گرجے تھے۔ کھڑکی کے شیشوں پہ تڑاتڑ گرتے قطروں کی اب آوازیں آنے لگی تھیں۔
دوسروں کو چھوڑو، تم اپنی بات کرو جہان۔ کیا تم بھی میرے حجاب سے خوش نہیں ہو؟ وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوۓ بولی تو اس کی آواز بہت دھیمی تھی۔
اگر میں کہوں کہ میں نہیں ہوں، تب؟ اگر میں کہوں کہ تم میرے لیے اسے چھوڑ دو، تب؟
دور کہیں زور دار آواز آئی تھی۔ جیسے بجلی گرنے کی ہوتی ہے۔ جیسے صدمہ پہنچنے کی ہوتی ہے۔
کیا تم مجھے چوائس دے رہے ہو؟ یکایک اس کی آواز میں سردمہری در آئی۔
اگر میں کہوں، ہاں تب؟
وہ اٹھی اور چھوٹے چھوٹے قدموں سے چلتی دیوار گیر کھڑکی کے پاس جا کھڑی ہوئی۔ اس نے سیاہ لمبی قمیض اور چوڑی دار پہن رکھا تھا۔ بال بھی سیدھے کمر پہ گر رہے تھے۔ قمیض اور بالوں کے رنگ کا فرق غیر واضح سا تھا۔ سیاہی جس کا نہ آغاز تھا نہ اختتام۔
”مجھے کبھی کسی نے کہا تھا کہ خندق کی کوئی جنگ بنو قریظہ کے بغیر وجود میں نہیں آئی اور تب میں نے سوچا تھا کہ میرے سارے قرابت دار تو میرے ساتھ ہی ہوں گے۔ وہ بھیگتے شیشے کے پار تاریک لان کو دیکھتی کہہ رہی تھی۔
تایا ابا، حجاب کے سب سے بڑے علم بردار، اماں جن کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں اللٰہ کے قریب ہو جاٶں اور میرا شوہر جو روز صبح فجر پڑھنے مسجد جاتا ہے، لیکن آج مجھے پتا چلا کہ عائشے ٹھیک کہتی تھی۔ خندق کی جنگ بنو قریظہ کے بغیر وجود میں آ ہی نہیں سکتی۔
بارش کے ٹپ ٹپ گرتے قطرے شیشے سے لڑھک کر زمین پہ گر رہے تھے جب بجلی چمکتی تو پل بھر کو ان میں قوس ِقزح کے ساتوں رنگ جھلکتے اور پھر اندھیرا چھا جاتا۔ وہ صوفے سے نہیں اٹھا تھا۔ بس گردن موڑ کر اسے دیکھنے لگا۔
اگر میں لوگوں کے لیے حجاب لیتی ہوتی تو لوگوں
کے کہنے پہ چھوڑ بھی دیتی، لیکن میں اب نہیں چھوڑ سکتی۔ آنسو اس کی آنکھ سے ٹوٹ کر گال پہ پھسلتا گیا۔
کیوں؟ میں یہی نہیں سمجھ پا رہا کہ آخر کیوں؟ وہ اس کے پیچھے آ کھڑا ہوا تھا۔ بادل ابھی تک گرج رہے تھے۔
حیا نے جواب نہیں دیا۔ اس نے ایک نظر جہان کو دیکھا اور پھر آگے بڑھ کر کونے میں رکھی منی پلانٹ کی سبز بوتل اٹھائی۔ پودے کی بیل جھٹک کر نکال پھینکی اور بوتل کو ہاتھ سے پکڑے ہوۓ دیوار پہ دے مارا۔ کانچ ٹوٹا۔ ٹکڑے گرتے گئے اور ایک نوک دار بڑا ٹکڑا اس کے ہاتھ میں رہ گیا۔
یہ پکڑو۔ اس نے بوتل کی گردن کا وہ ٹکڑا جہان کی طرف بڑھایا۔ اور جا کر اپنی ماں کی گردن میں اتار دو۔
حیا! اس نے بے یقینی سے اسے دیکھا۔ حیا نے افسوس سے سر نفی میں ہلایا اور آخری ٹکڑا باقی ماندہ کرچیوں پہ پھینک دیا۔
نہیں کر سکتے نا؟ کانپ اٹھتا ہے نا دل؟ لگتا ہے نا جیسے آسمان پھٹ پڑے گا اگر تم نے ایسا سوچا بھی؟ اس نے گردن موڑ کر بھیگی آنکھوں سے باہر برستی موسلا دھار بارش کو دیکھا۔
مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے۔ وہ بولی تو اس کی آواز آنسوٶں سے بھاری تھی۔ مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے جہان! اللٰہ نے امانت کو آسمان و زمین پہ پیش کیا تھا، مگر دونوں نے اسے اٹھانے سے انکار کر دیا تھا اور اسے انسان نے اٹھا لیا تھا۔ تمہاری ماں، ایک انسانی جان تم پہ امانت ہے۔ ایسے ہی مجھ پہ میرا وعدہ امانت ہے۔ میں نے زندگی میں بس، ایک دفعہ کوئی وعدہ کیا اللٰہ تعالیٰ سے۔ کوئی مجھے اسے نبھانے کیوں نہیں دیتا؟
بجلی نے اپنی چاندنی پھر سے ہر سو بکھیر دی۔ بس لمحے بھر کی چاندنی اور پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اندھیری رات چھا گئی۔
مجھے کسی نے کہا تھا کہ دل مارے بغیر نور نہیں ملتا اور میں سوچتی تھی کہ نور کیا ہوتا ہے؟ جانتے ہو نور کیا ہوتا ہے؟ آنسوٶں نےگلے میں پھندا ڈال دیا تھا، دم گھوٹنے والا پھندا۔
نور قرآن ہوتا ہے۔ اللٰہ کا حکم جن کو پورے کا پورا لیا جاتا ہے۔ ایک حصہ لے کر دوسرے سے انکار نہیں کیا جاتا جہان! میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ اللٰہ کیوں کہتا ہے کہ اگر قرآن کو پہاڑ پہ نازل کرتا تو وہ ٹوٹ جاتا۔ مجھے کبھی اس بات کی سمجھ نہیں آئی تھی۔ مگر آج آ گئی ہے۔
گرم، ابلتے آنسو اس کی ٹھوڑی سے پھسلتے ہوۓ، گردن تک لڑھک رہے تھے۔ وہ کھڑکی کے باہر دیکھ رہی تھی اور وہ اسے۔
جانتے ہو پہاڑ کیوں ٹوٹتا؟ کیونکہ وہ قرآن کو پورے کا پورا لیتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جو شخص قرآن کو پورے کا پورا اپنے دل پہ اتارتا ہے نا، اسے ایک بار ٹوٹنا پڑتا ہے۔ اس نے جلتی آنکھیں بند کیں۔ اب ہر طرف اندھیرا تھا۔ پل بھر کو بجلی چمکتی بھی تو اسے پروا نہیں تھی۔
لوگوں نے مجھے اس لیے چھوڑا، کیونکہ میں نے اللہ کو نہیں چھوڑا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو مجھے واقعی ایسے لوگوں کا ساتھ نہیں چاہیے۔
اس نے آنکھیں کھولیں۔ وہ واپس پلٹ رہا تھا۔ اس نے دھندلی بصارت سے گردن موڑ کر اس شخص کو سیڑھیاں چڑھتے دیکھا، جس سے اس کی زندگی کا ایک حصہ محبت کرنے میں گزرا تھا۔ وہ اوپر چلا گیا، مگر حیا اسی طرح سیڑھیوں کو دیکھتی رہی۔
چند منٹ بعد وہ اترتا دکھائی دیا۔ اس کا دستی بیگ اس کے ہاتھ میں تھا۔ وہ بنا اس کی طرف دیکھے، بنا کچھ کہے، باہر نکل گیا۔ اس نے اسے نہیں روکا، آواز تک نہ دی۔ دے ہی نہیں سکی۔ آنسوؤں نے ہر راستہ روک یا۔ وہ جا رہا تھا۔ وہ جانے کے لیے ہی تو آیا تھا۔
* * * * * * * * * 
وہ جا رہا تھا۔ وہ جانے کے لیے ہی تو آیا تھا۔
اس نے بھیگا چہرہ کھڑکی کی طرف موڑا۔ وہ اب اسے تیز بارش میں سبک قدموں سے لان عبور کرتا نظر آ رہا تھا۔ بوچھاڑ اسے بھگو رہی تھی مگر اس نے اس سے بچنے کے لیے بھی سر پر کچھ نہیں تانا تھا۔ گیٹ کے قریب پہنچ کر وہ لمحے بھر کو رکا اور پلٹ کر دیکھا۔
حیا کا دل ڈوب کر ابھرا۔ رخسار پر بہتے آنسو مزید تیزی سے لڑھکنے لگے۔ جہان نے آخری بار پلٹ کر اسے نہیں بلکہ اوپر اپنی ماں کے کمرے کی کھڑکی کو دیکھا تھا، چونکہ پھپھو ادھر نہیں تھیں، سو اگلے ہی پل جہان نے گردن ذرا سی تایا فرقان کے گھر کھلنے والے درمیانی دروازے کی طرف موڑی اس کی ماں وہاں تھی۔
اسے اب بھی صرف اپنی ماں کی فکر تھی۔ پھر وہ مڑا اور گیٹ کھول کر باہر نکل گیا۔ حیا پلٹنے لگی، تب ہی اس کو باہر درمیانی دروازے کی اوٹ میں کچھ غائب ہوتا دیکھائی دیا۔ گلابی اور پیلا آنچل۔ ارم کا دوپٹہ جو وہ پہچانتی تھی۔ یقینا ارم ادھر آئی تھی اور وہ سب سن چکی ہو گی۔ اس نے گہری، تھکن زرہ سی سانس اندر کو کھینچی۔
ارم کس سلسلے میں ادھر آئی تھی، وہ نہیں جانتی تھی، نہ ہی یہ کہ جہان نے اسے دیکھا تھا یا نہیں، مگر وہ اتنا ضرور جانتی تھی کہ وہ واپس جا کر تمام رشتہ داروں کے بیچ کھڑے ہو کر سارا قصہ مزے سے دہرائے گی۔ قرآن خوانی کی تقریب میں رنگ بھر جاۓ گا۔
گوسپ کا ایک نیا موضوع۔
لاؤنج میں دروازہ اماں پورا بند کر کے نہیں گئی تھیں، سو اسے یہ خام خیالی ہرگز نہیں تھی کہ ارم نے کچھ نہ سنا ہو گا۔ بس چند ہی منٹ پورے خاندان کو پتا چل جاۓ گا کہ حیا نے جہان کو گنوا دیا ہے۔ وہ حیا کے پردے سے تنگ آ کر اسے چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ وہ تھکے تھکے سے انداز میں واپس صوفے پہ آ گری۔ کھڑکی کے ساتھ سبز سی بوتل کی کرچیاں ابھی تک بکھری تھیں۔ اس میں انہیں اٹھانے کی ہمت نہیں تھی اس میں ابھی کسی شے کی بھی ہمت نہیں تھی۔ اس میں ابھی کسی شے کی ہمت نہیں تھی۔
•••••••••••••••••••••
وہ ارم ہی تھی اور اس نے وہی کیا جو حیا نے سوچا تھا۔ فاطمہ واپس آئیں تو سخت متاسف تھیں۔ وہ سبین پھپھو کی بات سن ہی نہیں رہی تھیں جو بار بار کہہ رہی تھیں۔
بھابھی! وہ اس وجہ سے نہیں گیا، اس نے مجھے صبح بتا دیا تھا کہ وہ آج چلا جاۓ گا۔ اس نے ویسے ہی چلے جانا تھا۔
پھپھو کو ارم سے بھی شکوہ تھا۔ انہوں نے ارم کو ہلکا سا ڈانٹ بھی دیا تھا کہ غلط بات نہ کرے مگر فاطمہ کا انداز بتا رہا تھا کہ انہیں یقین نہیں ہے۔ ان کے نزدیک اگر کوئی اس سب کا ذمہ دار تھا تو وہ حیا تھی جس نے اپنی ”ضد“ کے پیچھے سب کھو دیا تھا۔
جب تایا نے اسے بے عزت کر کے گھر سے نکالا تھا، تب وہ روئی تھی لیکن جب جان چلا گیا تو اس نے اپنے آنسو پونچھ لیے تھے۔ خندق کی جنگ میں صرف بنوقریظہ ہی تو نہیں ہوتا نا۔ اس میں جاڑے کی سختی بھی ہوتی ہے، وہ سردی اور خشکی جو لوگوں کے رویوں میں در آتی ہے۔ رشتے سردمہر ہو جاتے ہیں اور اس میں بھوک کی تنگی بھی ہوتی ہے۔ معاشی دباؤ اور فکر بھی ہوتی ہے۔ وہ اب پروا کیے بنا کان لپیٹے اماں کی ساری باتیں سنتی رہتی اور آگے نکل جاتی۔ آفس میں البتہ اب رویہ ذرا بدلا تھا۔ اس کی بات سنی جاتی تھی، کبھی کبھار تائید بھی ہو جاتی۔ وہ کاریڈور میں چل کر جا رہی ہوتی یا لفٹ کے انتظار میں کھڑی ہوتی، لوگ ادھر ادھر ہٹ جاتے۔ اس کے لیے رستہ چھوڑ دیتے۔ اس کے لیے کھڑے ہو جاتے۔
ہیڈ آرکیٹیکٹ رضوان بیگ کو اس نے اگلے ہی روز اپنے آفس میں بلایا تھا۔
بیٹھئے۔ اپنے مخصوص انداز میں پاور سیٹ پہ ٹیک لگا کر بیٹھتے ہوئے، اس نے ہاتھ سے سامنے کرسی کی جانب اشارہ کیا۔ وہ بیٹھ گئے البتہ چہرے پہ ذرا الجھن تھی۔
کچھ پئیں گے؟
کافی ٹھیک رہے گی!
شیور! اس نے انٹر کام کا ریسیور اٹھایا۔
ایک اچھی سی بلیک کافی اندر بھیجیں، بغیر چینی کے!
رضوان صاحب ذرا چونکے۔ ریسیور رکھ کر وہ واپس کرسی پہ پیچھے ہو کر بیٹھی اور سنجیدگی سے ان کو دیکھا۔
بیگ صاحب! ادھر آپ نے کون سی ملٹی اسٹوری پارکنگ دیکھ لی جو آپ کو لگا کہ اس ٹریڈ سنٹر میں اسے ہونا چاہیے؟
میرا خیال تھا کہ وہ ایک منفرد آئیڈیا ہے جس میں کم جگہ پر ایک بہت بڑی پارکنگ بن سکتی تھی۔
آپ کے ساتھ اور کس کا خیال تھا یہ؟
رضوان صاحب نے ابرو اٹھائی۔
آپ مجھ پہ الزام لگا رہی ہیں؟ بنا گھبرائے وہ قدرے ناگواری سے بولے۔
بیگ صاحب! آواز نیی رکھ کر بات کریں کیونکہ آپ کے پارٹنر نے ایک دو جگہ بہت فخر سے آپ کا اور اپنا کارنامہ بیان کیا ہے، میں تو پھر آپ سے بند کمرے میں پوچھ رہی ہوں۔
میرا کوئی پارٹنر نہیں ہے، یہ دھمکیاں آپ کسی اور کو دیں۔ ایک عمر گزری ہے کارپوریٹ ورلڈ میں، آپ کی طرح وراثت میں کرسی نہیں ملی۔
وہ استہزائیہ انداز میں کہتے اٹھے۔
اگر میرا آئیڈیا ان کو پسند نہیں آیا تو اس کی ذمہ داری ہم دونوں پر ہے۔ میں نے ڈیزائن بنایا، آپ نے پیش کیا۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو اس وقت آپ کی سمجھداری کدھر تھی؟ جو آپ نے تب کچھ نہیں کیا؟ اب اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے آپ مجھ پہ الزام لگا رہی ہیں۔ مائی فٹ! وہ سر جھٹک کر تیزی سے مڑے اور باہر نکل گئے۔
اس نے جیسے سمجھتے ہوئے سر ہلایا اور فون کا ریسیور اٹھایا۔ ایک نمبر ڈائل کر کے وہ دھیرے سے بولی۔
عمران صاحب! پورے آفس میں موبائل جیمر آن کر دیں جیسا کہ ہم نے پہلے بات کی تھی اور بیگ صاحب کے آفس فون کی ایک لائن مجھے ٹرانسفر کر دیں۔
ریسیور واپس رکھتے ہوئے ایک طویل سانس اس کے لبوں سے آزاد ہوئی تھی۔ وہ جانتی تھی کہ اس نے رضوان بیگ کو اکسا دیا ہے۔ وہ اب پہلی کال اسے ہی کریں گے جو ان کا ساتھی تھا۔ اخلاقی حرکت تھی یا غیر اخلاقی، اسے یہی درست لگا تھا۔
••••••••••••••••••••
سمندری بگلے ساحل کنارے پھڑپھڑاتے ہوئے اڑ رہے تھے۔ نیلا، خوبصورت باسفورس آج صبح بہت ہی پرسکون تھا۔ وہ ہاربر کے قریب سڑک پر ڈرائیو کر رہا تھا۔ اس کی توجہ سمندر کی طرف تھی ، نہ موسم کی جانب، وہ قدرے تشویش کے عالم میں ایک ہاتھ سے موبائل پہ نمبر ملا رہا تھا جب سلسلہ ملا تو اس نے فون کان سے لگایا۔
ہاں بولو سفیر! کیا مسئلہ ہوا ہے؟ دوسری جانب سے آواز سن کر وہ بھنویں سکیڑ کر بولا تھا۔
عبدالرحمن بھائی! میں نے بہت کوشش کی مگر معاملہ میرے ہاتھ سے باہر ہے۔ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سفیر بے! مجھے تمہید سے نفرت ہے۔ سیدھی بات کرو۔ وہ ذرا بے زاری سے بات کاٹ کر بولا تھا۔ کار کی رفتار اس نے قدرے آہستہ کر دی تھی۔ اس کے تنے ہوئے اعصاب پوری طرح فون کی طرف متوجہ تھے۔
بھائی! میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اصل میں بہارے مسئلہ کر رہی ہے۔ اس نے پہلے ہمیں کہا کہ وہ آخری فلائٹ سے جائے گی، سب کے جانے کے بعد۔ اس نے سب کو راضی کر لیا کہ اسی شرط پہ وہ بغیر کوئی شور ڈالے آرام سے چلی جائے گی۔
پھر، وہ نہیں جا رہی؟ اس نے بمشکل اپنی ناگواری چھپاتے ہوئے پوچھا۔
صرف یہی نہیں، اس نے اپنا پاسپورٹ بھی جلا دیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جب تک آپ نہیں آئیں گے اس کے پاس، وہ نہیں جائے گی۔
بہارے، عائشے اور آنے کے جانے کے بعد عثمان شبیر کے گھر پہ تھی اور وہ یقینا اسے وہیں بلا رہی تھی۔
سفیر! میں نے تمہیں ایک کام کہا تھا، وہ بھی تم سے نہیں ہوا۔ بہت اچھے! وہ برہمی سے گویا ہوا۔
سوری بھائی! وہ نادم تھا۔
پھر آپ کب آئیں گے؟
میں کیوں آؤں گا؟ اتنا فارغ ہوں میں کہ ایک ضدی بچے کی مرضی پہ چلا آؤں؟ اسے بولو، اس نے جانا ہے تو جائے، نہیں تو نہ جائے۔ مجھے پروا نہیں ہے اور سنو! اب اتنی غیر اہم باتوں کے لیے مجھے تنگ مت کرنا۔ قریبا جھڑکتے ہوئے اس نے فون بند کیا اور ڈیش بورڈ پہ ڈال دیا۔
مسائل پہلے کم تھے جو یہ ایک نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا تھا۔ اب اس کا پاسپورٹ پھر سے بنوانا پڑے گا۔ اور یہ بہارے کی شرائط۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذرا ایک دو کام کر لے پھر نپٹے گا وہ اس ٹانگ برابر لڑکی سے۔ ناگواری سے سر جھٹکتے ہوئے اس نے سوچا اس کے سر کے پچھلے حصے میں پھر سے درد اٹھنے لگا تھا۔
•••••••••••••••••••••
وہ لاؤنج میں صوفے پہ پیر اوپر کیے بیٹھی تھی۔ اس کے ہاتھ میں ویسلین کی ڈبی تھی، جس میں سے وہ دو انگلیوں پہ کریم نکال کر ایڑیوں پہ مل رہی تھی۔
فاطمہ اور سبین شام کی چائے پی کر ابھی ابھی اٹھی تھیں۔ ارم کے سسرال والے آئے تھے، شادی کی تاریخ رکھی جا رہی تھی، سو ان کا وہاں ہونا ضروری تھا۔ حیا کا دل بھی نہیں چاہا کہ وہاں ان کے ساتھ ہو جائے، وہ بہت پتھر دل ہو گئی تھی، یا بہت مضبوط، جو دل پہ لگنے والی چوٹوں کو سہنا سیکھ گئی تھی۔
دروازہ ہولے سے بجا تو اس نے چونک کر سر اٹھایا۔ سونیا دروازے میں کھڑی تھی۔ 
بھابھی! آئیے، پلیز۔ وہ خوشگوار حیرت سے مسکراتی اٹھی اور ویسلین کی ڈبی بند کر کے میز پہ رکھی۔
تھینکس! سونیا خوش دلی سے مسکراتی صوفے پہ آبیٹھی۔ حیا نے ٹشو باکس سے ٹشو نکال کر ہاتھ پونچھے اور اس کے قریب آ بیٹھی۔ سونیا بظاہر مسکرا رہی تھی مگر اس میں قدرے ہچکچاہٹ تھی، جیسے وہ کھ کہنا چاہتی ہو مگر متذبذب ہو۔
کہیے بھابھی! وہ بغور اس کو دیکھ رہی تھی۔
اصل میں حیا! میں تمہیں لینے آئی تھی۔ میں چاہتی ہوں کہ تم آ کر ابا سے معافی مانگ لو، ان کی ناراضگی دور ہو جائے گی اور ہم سب پھر سے مل کر بیٹھ سکیں گے۔ دیکھو، اب سب ادھر ہیں، مگر تمہاری کمی پھر بھی محسوس ہو رہی ہے۔
حیا نے سمجھتے ہوئے سر ہلایا۔ آفس سیٹ پہ بیٹھ کر جس طرح وہ معاملات کا تجزیہ کرتی تھی، ویسے ہی اس کے دماغ نے فورا کڑیاں ملانی شروع کیں۔ ظفر اور دوسرے ملازمین کے ہوتے ہوئی بھی مہمانوں کہ آمد پہ تائی سارا کام سونیا سے کرواتی تھیں۔ اس کو لمحے بھر کی بھی فرصت نہیں ہوتی تھی۔ سو یہ تو طے تھا کہ وہ خود سے یعنی تائی سے چھپ کر نہیں آئی تھی، مطلب اسے تائی نے ہی بھیجا تھا۔ تا کہ وہ حیا کو جھکا سکیں اور ان کی انا کی تسکین ہو سکے۔ دوسری طرف اس کو معاف کر کے تایا، تائی ایثار اور عظمت کا پرچم بلند کریں گے۔ زبردست۔
میں تیار ہوں بھابھی! وہ بولی تو اس کا لہجہ بے تاثر تھا۔ میں تایا ابا سے ہر اس وقت کی معافی مانگنے کو تیار ہوں جب میں نے ان کا دل دکھایا، جب میں نے کوئی گستاخی کی یا مجھ سے کوئی بدتمیزی سرزد ہوئی۔ ان سے کہیے میں پوری دنیا کے سامنے معافی مانگنے پہ تیار ہوں۔ وہ بڑے ہیں، میں چھوٹی ہوں۔ مجھے جھکنا چاہیے، میں جھک جاؤں گی، لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن بھابھی! تایا ابا نے ایک شرط رکھی تھی۔
وہ لمحے بھر کو رکی۔
اور وہ شرط یہ تھی کہ میں ان کے گھر ان کے بیٹوں منہ لپیٹ بغیر داخل ہوں کی، ورنہ نہیں ہوں گی۔ میں ان کی اس بات کا بھی مان رکھوں گی۔ میں ہر بات کی معافی مانگ لوں گی، سوائے اپنے حجاب کے۔ یہاں میں ٹھیک ہوں، وہ غلط ہیں۔ میں ان کے گھر میں داخل نہیں ہوں گی۔ یہ بات آپ ان کو بتا دیں۔
حیا! سونیا نے بے بسی سے اسے دیکھا۔ اب اتنا بھی کیا پردہ؟ دیکھو اس دن ڈاکٹر زاکر نائیک کہہ رہے تھے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھابھی پلیز، کوئی میرے حق میں بات کرے یا خلاف، مجھے کوئیفرق نہیں پڑتا۔ بہت سی لڑکیاں صرف اسکارف لیتی ہیں، چہرہ نہیں ڈھکتیں کیونکہ انہوں نے اللہ سے اتنا ہی وعدہ کیا ہوتا ہے۔ سو جتنا وہ کرتی ہیں، اس پہ قائم رہتی ہیں، اس سے نیچے نہیں جاتیں۔ میں نے بھی ایک وعدہ کیا تھا کہ جو حکم سن لوں گی اور اس پہ دل کھل جائے گا، اپنا لوں گی۔ اب میرا دل نقاب کے لیے کھل چکا ہے۔ پلیز مجھے اس نبھانے دیں۔
وہ بات کرنے کے ساتھ ساتھ ایڑی پہ لگائی چکنائی کو انگلیوں سے مل بھی رہی تھی۔ ذرا سی سخت پڑی ایڑی اس کی پوروں کو کھردری محسوس ہو رہی تھی۔
دیکھو! تمہاری بات ٹھیک ہے۔ مگر حیا! تم جانتی ہو پورا خاندان باتیں بنا رہا ہے کہ جہان تمہیں صرف اس لیے ٹھکرا گیا ہے کیونکہ تم نے اپنی دقیانوسی ضد نہیں چھوڑی۔
بھابھی! جب ارم نے یہ بات سرعام کہی تھی، تب پھپھو نے بتایا تھا کہ وہ صرف اپنی چھٹی ختم ہونے پہ واپس گیا ہے مگر لوگوں نے ان کی بات پہ یقین نہیں کیا۔ انہوں نے ارمکی بات پہ یقین کیا۔ لوگ اسی بات پہ یقین کرتے ہیں جس پہ وہ یقین کرنا چاہتے ہیں۔
اور اگر جہان نے تمیں واقعی اس بات پہ چھوڑا ہو، تب تم کیا کرو گی؟ وہ جیسے بہت فرصت سے اسے سمجھانے آئی تھی۔
بھابھی! یہ میرا اور اس کا مسئلہ ہے، جسے ہم ہینڈل کر لیں گے۔ میں نیکسٹ ویک ترکی جا رہی ہوں نا، بات کر لوں گی اس سے۔ پورے خاندان کو اس بات کی اتنی فکر کیوں ہے، مجھے تو یہ بات سمجھ نہیں آ رہی۔ بات کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی انگلیاں ایڑی کا مساج بدستور کر رہی تھیں۔
مگر حیا! تم یہ بھی دیکھو کہ کزنز سے پردہ کون کرتا ہے۔ میری ایک فرینڈ کا تعلق بہت سخت قسم کی پٹھان فیملی سے ہے مگر ان کے ہاں بھی کزنز سے چہرے کا پردہ نہیں کیا جاتا۔ ٹھیک ہے، وہ سب اسلام کا حصہ ہے مگر اب اس سب کو دقیانوسی سمجھا جاتا ہے۔ زمانہ بہت آگے بڑھ گیا ہے۔
اس نے بہت دکھ سے سونیا کو دیکھا۔
اگر میرے اور آپ کے رسول اللہﷺ آج ہمارے سامنے ہوتے تو کیا آپ ﷺ کی موجودگی میں بھی آپ یہی بات کہہ سکتیں؟ 
سونیا ایک دم بالکل چپ ہو گئی۔
بتائیں نا بھابھی! آپﷺ کے سامنے آپ سے پوچھا جاتا تو آپ، آپ ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کو سپورٹ کرتیں یا اپنے ساس سسر کو؟
سونیا نے لب کھولے، مگر کچھ کہہ نہیں سکی۔ اس کے پاس سارے الفاظ ختم ہو گئے تھے۔ حیا نے ڈبی سے ذرا سی مزید ویسلین نکالی اور دوسری ایڑی پہ دھیرے دھیرے رگڑتے ہوئے بولی۔
کیا آپ جانتی ہیں کہ داور بھائی پہلے مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے؟ سونیا کی آنکھیں حیرت سے ذرا سی کھلیں۔ دھیرے سے اس نے نفی میں سر ہلایا۔
بالکل ایسے جیسے فرخ کچھ عرصہ پہلے تک مجھ سے شادی کے لیے تائی اماں کو تنگ کرتا رہا ہے، ویسے ہی داور بھائی نے بھی بہت اصرار کیا تھا۔ یہ بات میں نے تائی کے منہ سے آپ کی شادی سے دو روز قبل سنی تھی۔ جانتی ہیں داور بھائی ایسا کیوں چاہتے تھے؟
وہ کچھ نہیں بولی۔ وہ بس بنا پلک جھپکے شاک کے عالم میں اسے دیکھ رہی تھی۔
کیونکہ میں ہمیشہ بہت تیار رہا کرتی تھی۔ اب بھی رہتی ہوں۔ میرے کپڑے، جوتے، بال، ناخن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ہر چیز میں آج بھی اتنی ہی تراش خراش کر رکھتی ہوں جتنا پہلے رکھتی تھی۔ فرق بس اتنا ہے کہ اب میں باہر نکلتے ہوئے خود کو ڈھک لیتی ہوں۔ جانتی ہیں اس سے کیا ہوتا ہے؟ بس اتنا کہ دوسری عورتوں کے شوہر میری طرف متوجہ نہیں ہوتے اور یوں اپنی بیوی سے ناخوش ہونے کی کوئی وجہ نہیں رہتی ان کے پاس۔
ایڑی میں ساری چکنائی جذب ہو چکی تھی۔ وہ اب بھی پہلے کی طرح کھردری تھی مگر وہ جانتی تھی کہ یہ چکنائی ایک دم سے اثر نہیں کرتی۔ آہستہ آہستہ وہ کھردرے پن کو نرم کرے گی اور یوں پھٹی ہوئی جلد ویسی ہو جائے گی جیسا کہ اسے ہونا چاہیے۔
کیا آپ اب بھی مجھے غلط سمجھتی ہیں؟ ٹشو سے ہاتھ پونچھتے ہوئے اس نے بہت اطمینان سے دیکھا۔ وہ جو بالکل گم صم سی بیٹھی تھی۔ کچھ کہے بنا اٹھ کھڑی ہوئی۔
حیا نے دور تک سونیا کو جاتے دیکھا اور پھر اپنی پھٹی ایڑیوں کو۔ آہستہ آہستہ یہ نرم پڑ جائیں گی۔ وہ جانتی تھی کچھ چیزیں کافی وقت لیا کرتی ہیں۔
••••••••••••••••••••••
اس دن اس سے صرف اتنی غلطی ہوئی کہ وہ بغیر بتائے زارا سے ملنے چلی آئی تھی۔ آج آفس میں کام زیادہ نہیں تھا، ویسے بھی باقر صاحب کو وہ اپنی ٹاپ Heirarchy کو از سر نو تشکیل دے کر نگران بنا چکی تھی۔ اب اسی ہفتے واپس ترکی جا کر کلیئرنس کروانی تھی انہی سوچوں میں غلطاں وہ اس کے گھر آئی۔
زارا اندر کمرے میں ہے، فارینہ وغیرہ آئی ہوئی ہیں۔ تم اندر چلی جاؤ۔ زارا کی ممی اسے دروازے پہ ہی مل گئیں۔ وہ کہیں جانے کے لیے نکل رہی تھیں۔ خوش اخلاقی سے بتا کر وہ باہر نکل گئیں۔ وہ سر ہلا کر اندر آ گئی۔
زارا کا کمرا کاریڈور کے آخری سرے پہ تھا۔ گھر میں خاموشی تھی۔ کمرے سے باتوں کی آوازیں آ رہی تھیں۔ فارینہ اور مشال کی آوازیں، اس کی کلاس فیلوز اور فرینڈز، یقینا وہ اچھے وقت پہ آئی تھی۔ ان سے بھی مل لے گی۔ یہی سوچ کر وہ چند قدم آگے آئی مگر اس سے پہلے کہ وہ مانوسیت پیدا کرنے کے لیے آواز دیتی ادھ کھلے دروازے سے آتی آوازوں نے اسے روک دیا۔ 
حیا کو مت بلانا پلیز! بے زاری سے بولتی وہ زارا تھی۔ بے اختیار وہ پیچھے ہٹتی دیوار سے جا لگی۔ سانس روکے۔ وہ اب ان کی گفتگو سن رہی تھی۔ 
کیا یار! اکھٹے ہو جائیں گے تو مزا آئے گا نا۔ فارینہ کو ذرا حیران ہوئی۔ 
تم اس سے ملی نہیں ہو نا ترکی سے واپسی پہ، اسی لیے کہہ رہی ہو۔ ورنہ وہ اتنی بور ہو گئی ہے کہ کوئی حد نہیں۔ تمہیں پتا ہے اس نے برقع پہننا شروع کر دیا ہے۔ آئی مین رئیل والا برقع! وہ رئیل پہ زور دے کر جیسے بے یقینی کا اظہار کر رہی تھی۔ 
برقع؟ ڈونٹ ٹیل می زارا!
ہاں، میں نے اسے بولا، تم ترکی سے آئی ہو یا عمرے سے۔
یہ جھوٹ تھا۔ زارا نے کبھی اسے ایسے نہیں کہا تھا۔ وہ دم سادھے سنے گئی 
میں اس کا وہ کالا طالبان والا برقع ود اسٹینڈ نہیں کر سکتی۔ پلیز اسے کال مت کرنا۔ اسے دیکھ کر میرا دم گھٹتا ہے۔ پتا نہیں اس کا اپنا کیا حال ہوتا ہو گا۔
خیر! حیا کو میں جتنا جانتی ہوں، اس لحاظ سے اس نے برقع بھی ڈیزائنر لیا ہو گا، برانڈ برقع۔ شاید فیشن میں کر رہی ہو گی۔ 
اب مزید کھڑے ہونا خود کو ذلیل کرنا تھا۔ وہ بنا چاپ پیدا کیے واپس پلٹ گئی۔ باہر گیٹ کیپر کے قریب وہ رکی تھی۔ 
زارا کو بتا دینا کہ میں آئی تھی مگر جا رہی ہوں۔ وجہ پوچھیں تو کہنا کہ انہیں معلوم ہے۔ سختی سے دو ٹوک انداز میں کہہ کر وہ باہر کار کی طرف بڑھ گئی۔
چلو اور کہیں دور لے جاؤ۔ میں ذرا دور جانا چاہتی ہوں۔ پچھلی سیٹ پر بیھٹتے ہوئے اس نے تھکے تھکے سے انداز میں ڈرائیور سے کہا، جس نے سر ہلا کر کار اسٹارٹ کر دی۔ 
اس نے سر سیٹ کی پشت سے ٹکا کر آنکھیں موند لیں۔ گردن کے پچھلے حصے اور کندھوں پر عجب سا دباؤ محسوس ہونے لگا تھا۔ جیسے اب اعصاب تھکان کا شکار ہو رہے ہوں۔ وہ انسان ہی تھی۔ اس کی قوت برداشت اور اعصاب کی مضبوطی کی بھی ایک حد تھی۔ اس سے زیادہ پریشر وہ نہیں لے سکتی تھی۔ ہر دروازے سے دھتکارے جانا، ہر جگہ سے ٹھکراۓ جانا، ہر دوست کا چھوٹ جانا، کیا مشکلات کی کوئی حد تھی؟ صبر، صبر، صبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انسان کتنا صبر کرے، ایک نقاب ہی تو کرنا شروع کیا تھا اس نے، ایک دم سے اتنے چہروں سے نقاب کیسے اتر گۓ؟ 
ڈرائیور بے مقصد سڑکوں پہ گاڑی چلاتا رہا۔ بہت دیر بعد جب اس کا سر درد سے پھٹنے لگا تو اس نے گھر چلنے کا کہا۔
ابا کمرے میں تھے۔ آج ٹیک لگا کر بیٹھے، عینک لگاۓ اخبار دیکھ رہے تھے۔ اس نے دروازے کی درز سے انہیں دیکھا۔ ایک تھکی تھکی سی مسکراہٹ اس کے لبوں پر بکھر گئی۔ پھر وہ انہیں بنا تنگ کیے اپنے کمرے میں چلی آئی۔
زارا کی باتوں نے اتنا ڈسٹرب کیا تھا کہ وہ رات کا کھانا بھی نہیں کھا سکی۔ فاطمہ نے پوچھا۔ ان کا رویہ زرا بہتر تھا۔ آخر ماں تھیں، مگر اس نے بھوک نہ لگنے کا بہانہ کر دیا اور اوپر چھت پہ چلی آئی۔
کین کا جھولا ویران پڑا تھا۔ وہ اس پہ آ بیٹھی تو دھیرے سے بہت سی یادیں سامنے دیوار سے لگے ابا کے گملوں کے اوپر سائے بن کر ناچنے لگیں۔ آج چاند کی روشنی کافی تیز تھی، پودوں کے پتے چمک رہے تھے۔ اسے سبانجی میں جھیل کے کنارے پہ چھائی چاندنی کہ تہہ یاد آئی اور چاندی کے مجسمے اور اسی جگہ بیٹھا وہ شخص جو خاموشی سے اس کی کہانی سنے گیا تھا، مگر اپنی نہیں سنائی تھی۔ واپس جا کر فون بھی نہیں کیا۔ وہ تھا ہی ایسا، پھر بھی وہ اس سے امید وابستہ کر لیتی تھی۔ پاگل تھی وہ۔
بہت دیر جھولے پہ بیٹھی ابا کے گملوں کو دیکھتی رہی۔ اب بیمار پڑے تو ملازموں نے بھی ان کا خیال رکھنا چھوڑ دیا تھا۔ وہ منڈیر کی سامنے والی دیوار کے ساتھ رکھے تھے۔ ان کے اور منڈیر کے درمیان قریبا چار گز چوڑا صحن تھا۔ وہ چھت کا پچھلا حصہ تھا۔ ٹیرس دوسری طرف تھا۔ وہ اب ٹیرس پہ نہیں بیٹھتی تھی کہ وہاں بے پردگی ہوتی تھی سامنے گھروں میں نظر آتا تھا، اللہ، اللہ، پھر پردہ!
اس نے بد دلی سے سر جھٹکا، نہیں، وہ اپنے پردے سے تنگ نہیں پڑ رہی، مگر پھر وہ بےزاری کیوں محسوس کر رہی ہے؟
اپنی سوچوں سے اکتا کر وہ ایک دم کھڑی ہوئی اور اندر جانے کے لیے دروازے کی طرف بڑھی، مگر پھر رک گئی۔ گملوں اور منڈیر کے درمیان کچھ تھا۔ کچھ چمکا تھا۔
کون؟ وہ ذرا چوکنی ہو کر پیچھے ہوئی۔ کوئی ہے؟
 

© 2018 Created by Syed Ali Raza
bottom of page